عائشہ اکرام کو پارک میں لے کر نہیں گیا بلکہ ۔۔۔ ملزم ریمبو کا ویڈیو بیان سامنے آگیا

لاہور (قدرت روزنامہ)گریٹر اقبال پارک واقعے کے مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق گریٹر اقبال پارک واقعے کے مرکزی ملزم ریمبو نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا کہ میں اور عائشہ گریٹر اقبال پارک گئے جہاں لوگوں نے برا سلوک کیا، بہت مشکل سے میں نے عائشہ کو پارک سے گھر پہنچایا تھا، مجھے بھی نامزد کردیا گیا۔ملزم ریمبو نے دوران تفتیش بتایا کہ عائشہ کو گریٹر اقبال پارک لے جانے کا فیصلہ میرا نہیں تھا، عائشہ نے جس کے ساتھ پارک جانا تھا اس کے

بھائی کی موت ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ اس سے قبل انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم ریمبو سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔گرفتار ملزمان میں عامر سہیل عرف ریمبو، ظفر، محسن علی، حسنین، منصب علی، صدام علی، بلال اور آصف عظیم شامل ہیں۔اس سےقبل عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے شرم ناک واقعے سے متعلق ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کو تحریری بیان جمع کراویا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔عائشہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ریمبو بلیک میل کرکے 10لاکھ روپے لے چکا ہے، میں اپنی تنخواہ میں سے آدھے پیسے ریمبو کو دیتی تھی، ریمبو ساتھی بادشاہ کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک گینگ چلاتا ہے۔

Recent Posts

2018 میں بھی پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا پھر انتخابی نشان کیسے ملا؟ سپریم کورٹ

پچھلی باتیں کھولنے پر آئیں تو بہت کچھ سامنے آجائے گا، مخصوص نشستوں سے متعلق…

12 mins ago

پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریٹیلرز پر ٹیکس اطلاق…

18 mins ago

پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو 5 جولائی کو ملک بند کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ایڈوانس ٹیکس واپس…

27 mins ago

پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر لی

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نےکھجور پیدا کرنیوالے ممالک کی فہرست میں اہم پوزیشن حاصل کر…

44 mins ago

نئے مالی سال کے آغاز پر سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت ورزنامہ ) نئے مالی سال کے آغاز پر پاکستان میں سونے کی فی تولہ…

48 mins ago