راولپنڈی(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہو گئی، تاہم اس دوران بجلی غائب ہونے سے شہر تاریک ہوگیا اور نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔
تیز ہواؤں کے ساتھ شروع ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا، جس سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے پر رونق لوٹ آئی۔ بادل جم کر برسے اور شہر میں جل تھل ایک ہوگیا۔ بعد ازاں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی شروع ہو گئی۔
بارش کا آغاز ہوتے ہی بیشتر علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی اور شہر تاریکی میں ڈوب گیا جب کہ اسی اثنا میں بارش کا پانی جمع ہونے سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے بارش کا پانی کئی گھروں میں داخل ہوگیا جب کہ شہری لوڈشیڈنگ کی وجہ سے دہری ذہنی کوفت میں مبتلا رہے۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ 3 روز کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی وجہ سے ہنگامی صورت حال کا الرٹ جاری کیا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 دنوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، اگر بارش 50-100 ملی میٹر سے زیادہ ہو جاتی ہے، تو یہ ندی نالوں میں سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی…
لاہور(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فواد چوہدری نے توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹوکیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت…
جہلم (قدرت روزنامہ) ٹھل کےعلاقے گڑھی حسن میں نوجوان پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے…