طوفانی بارش کے بعد لاہور دریا کا منظر پیش کرنے لگا، لیسکو کے 177 سے زائد فیڈرز ٹرپ


لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں طوفانی بارشوں کے بعد سڑکیں گلیاں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں جب کہ لیسکو کے 177 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے۔مون سون سیزن کا طوفانی اسپیل صوبائی دارالحکومت میں خوب جم کر برسا، جس کے بعد جل تھل ایک ہوگیا۔ واسا حکام کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ بارش تاج پورہ کے علاقے میں 242 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
بارش کے اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹاؤن 128، قرطبہ چوک 125، سمن آباد 135، ائرپورٹ 71 ، اپر مال 123، گلبرگ 41، نشترٹاؤن 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔
ترجمان لیسکو کے مطابق بارش سے 177 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔فیڈرز کی ٹرپنگ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بارش سے لاہور کے 120 فیڈرز سے بجلی سپلائی معطل ہوئی جب کہ قصور سرکل کے 15 فیڈرز سے بجلی سپلائی بند ہو گئی۔ اسی طرح ننکانہ سرکل کے10 فیڈرز سے بجلی معطل ہوئے اور شیخوپورہ سرکل کے 26فیڈرز بھی بارش کے باعث بند ہو گئے۔ اوکاڑہ سرکل کے 6 فیڈرز سے بجلی سپلائی معطل ہوئی۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں بارش کے پانی کے نکاسی کے ہنگامی اقدامات کی نگرانی جاری ہے۔ لاہور میں واسا کا مختلف علاقوں میں نکاسی آب کا بڑا آپریشن کیا جا رہا ہے، جس کے تحت افسران اور عملہ مختلف علاقوں میں موجود ہے اور نکاسی آب کے لیے مشینری اور واٹر پمپس استعمال کیے جا رہے ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago