پٹنہ(قدرت روزنامہ) بھارتی ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 ہوگئی جب کہ 18 طالب علم زخمی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ مدھوبانی میں 5، اورنگ آباد میں 4، سوپول اور نالندا میں تین تین، لاکھی سارائی اور پٹنہ میں دو دو جب کہ بیگوسارائی، جموئی، گوپالگنی، روہتاس، سمستاپور اور پورنیا میں ایک ایک ہلاکتیں ہوئیں۔
اسی طرح گاؤں بتھنہ میں کسانوں پر اُس بجلی گری جب وہ کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ آسمانی بجلی نے پلک جھپکتے 2 کسانوں کو نگل لیا جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ریاست بہار ہی کے ایک اور گاؤں ڈومریا میں 2 خواتین آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئیں اور ایک شخص شدید زخمی ہے۔
آسمانی بجلی گرنے کا ایک اور واقعہ ضلع بھوج پور میں پیش آیا جہاں ایک اسکول پر آسمانی بجلی گری تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم 18 طلبا زخمی ہوگئے۔ رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت طلبا کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 2 طلبا کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جب کہ بقیہ کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ریاست بہار کے ڈیزازٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی۔ ریاست کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے آسمانی بجلی کے گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 4 لاکھ روپے فی کس مالی امداد کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کی سرکاری خرچے پر علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کے کھانوں کے شوقین نکلے۔…
نیویارک (قدرت روزنامہ)سابق وزیراعظم اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس اہداف پر نظرثانی…
ریاض(قدرت روزنامہ)بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار اور گلوکار علی ظفر نے سعودی عرب میں سب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ملک بھر…
ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…