شاہین کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع


کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔پاکستان ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے گھر آئندہ چند روز میں بچے کی ولادت متوقع ہے، اس لیے وہ اپنی اہلیہ کیساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔
ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے تاکہ وہ فیملی کو وقت دے سکیں۔جیسن گلیسپی نے بتایا کہ شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ بابراعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اگست کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئے گی، سیریز 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہوگی، جو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 21 تا 25 اگست کے دوران راولپنڈی میں کھیلاجائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 اگست تا 3ستمبر کے دوران کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Recent Posts

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

4 mins ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

15 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

30 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago