موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں تو جلدی کریں، سوزوکی نے بڑی آفر لگا دی


سوزوکی کو جی آر 150 چوبیس ماہ کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوزوکی نے موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئےاپنی مشہور زمانہ موٹر سائیکل ’ جی آر150‘ (GR 150)بغیر انٹرسٹ 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹر سائیکل کی قیمتوں میں بھی بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے باعث متوسط طبقے کیلئے نئی موٹر سائیکل خریدنا ایک سہانے خواب جیسا لگنے لگا جس کے باعث کمپنی کو بھی کم سیلز کا سامنا کرنا پڑا ، سیلز کو بڑھانے کیلئے کمپنیوں کے پاس اب انسٹالمنٹ آفرز دینے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں بچا ہے ۔
ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنی جی آر 150 بغیر انٹرسٹ کے 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیاہے تاہم خواہشمند کو قیمت کا 25 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہو گا ۔
موٹر سائیکل خریدنے کیلئے آپ کو اپنے قریبی سوزوکی شوروم پر جانا ہوگا اور 25 فیصد ڈاون پیمٹ کر کے فوری موٹر سائیکل حاصل کر سکتے ہیں ۔ GR 150 کی قیمت 547000 روپے ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ روزمرہ استعمال ہونے والے سب سے مہنگی بائک ہے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا لاہور میں جلسہ، شیر افضل مروت کی عدم شرکت، وجہ سامنے آ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے لاہور میں جلسہ میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت…

1 min ago

راولپنڈی؛ بھائی کو درانتی کے وار سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو روز قبل اپنے سگے بھائی…

11 mins ago

مخصوص نشستوں کا کیس: چیف جسٹس نے اکثریتی ججز کی وضاحت پر رجسٹرار سے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی ججزکی وضاحت…

17 mins ago

ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ کا امتحان، موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل

لاہور (قدرت روزنامہ ) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام ملک بھر میں میڈیکل…

23 mins ago

ایران میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 30افراد جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران کے صوبے خراسان میں کوئلے کے کان میں دھماکے کے نتیجے…

43 mins ago

گوگل کی نئی اپڈیٹ، پاسورڈ کے بغیر اکاؤنٹ کو کیسے لاگ اِن کریں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل ہر آنے والے دن مختلف اپڈیٹس کے ذریعے اپنے…

51 mins ago