لاہور میں 315 ملی میٹر بارش، 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا


لاہور(قدرت روزنامہ) تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش سے لاہور میں ہونے والی بارشوں کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں اور گلیاں دریا کا منظر پیش کررہے ہیں جب کہ انتطامیہ کی جانب سے پانی کی نکاسی کا آپریشن بھی مسلسل جاری ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ تاج پورہ کے علاقے میں 315 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ گزشتہ برس سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک کے علاقے میں 291 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی تھی۔
واسا کے مطابق لکشمی چوک پر 130، مغل پورہ 132 اور گلشن راوی میں 133ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ علاوہ ازیں چوک ناخدا پر 122، اقبال ٹاؤن 128، قرطبہ چوک 125، سمن آباد 135، ائرپورٹ 71 ، اپر مال 123، گلبرگ 41، نشترٹاؤن 129، جیل روڈ 55 اور فرخ آباد میں 119 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago