عاشورہ پر کن علاقوں میں موبائل سگنلز جام کیے جائیں گے؟ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے بتا دیا

لاہور ( قدرت روزنامہ )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی قیادت میں کابینہ کمیٹی سرگودھا پہنچی۔ اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق نے کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کی۔ صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، چوہدری شافع حسین اور بلال اکبر خان بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی اور آر پی او شارق کمال صدیقی نے سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ بریفننگ کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں تمام 5457 مجالس اور 1220 جلوسوں کے انتظامات مکمل ہیں۔ یکم سے 5 محرم تک سرگودھا میں 2143 مجالس منعقد اور 66 جلوس پُرامن انداز میں برآمد ہوئے ہیں۔ 195 ذاکرین و مقررین کی ضلع بندی اور 73 کی زباں بندی کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ سرگودھا میں 158 افراد کو فورتھ شیڈول میں شامل کیا گیا ہے۔ 7 محرم سے آرمی اور رینجرز کی 16 کمپنیاں بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہوں گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ عاشورہ پر صرف مخصوص علاقوں میں موبائل سگنلز جام کیے جائیں گے۔ پنجاب کے 8 ڈویژنز میں انتظامات دیکھ چکے اور تمام انتطامیہ و پولیس تیار ہے۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیاں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس بلا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ اتحاد بین المسلمین کے اصول کے تحت پُرامن محرم الحرام گزر رہے ہیں۔ مقامی ممبرانِ اسمبلی، تمام ڈویژنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کے بعد خواجہ سلمان رفیق نے ممبرانِ کابینہ کمیٹی کے ہمراہ سرگودھا کے مرکزی جلوس روٹ اور امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے امام بارگاہ 7 بلاک میں مقامی امن کمیٹی عہدیداران، منتظمین اور اہل تشیع کمیونٹی سے ملاقات کی۔

صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ عاشورہ پر صرف مخصوص علاقوں میں موبائل سروس پر پابندی لگائی گئی ہے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء اور انتظامیہ ایک پیج پر ہیں۔ پنجاب بھر میں الحمدللہ پرامن انداز میں محرم الحرام گزر رہا ہے۔ کسی مقام پر کوئی نئی اختراع نہیں بلکہ قواعد و ضوابط کے مطابق عشرہ محرم کے انتظامات جاری ہیں۔ اتحاد بین المسلمین ہی ہمارے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ صوبائی وزراء مجتبیٰ شجاع الرحمن، چوہدری شافع حسین، بلال اکبر خان اور سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی اور ڈپٹی کمشنر بھی کابینہ کمیٹی کے ہمراہ تھے۔

Recent Posts

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

3 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

14 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

34 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

45 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

51 mins ago

معاہدے پر عدم عملدرآمد: جماعت اسلامی نے ملک گیر دھرنوں کی کال دیدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے راولپنڈی معاہدہ پر عمل درآمد نہ کرنے کیخلاف…

60 mins ago