کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش ، درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال کا خدشہ ، الرٹ جاری

لاہور ( قدرت روزنامہ ) پی ڈی ایم اے پنجاب نے رودکوہیوں میں سیلابی وارننگ جاری کر دی ۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال بن سکتی ہے ۔کمشنر ڈیرہ غازی خان و ڈی سیز ڈیرہ غازی خان ،کوٹ ادو،راجن پور مظفر گڑھ اورلیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 سے 13 جولائی ڈیرہ غازی خان کی رود کوہیوں میں درمیانے درجے کے سیلابی ریلے گزریں گے ۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔نبیل جاوید نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلابی ریلے کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات تیز کریں،رود کوہیوں کے راستوں میں قائم آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات مکمل ہیں۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ رود کوہیوں میں بارشوں کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ عوام الناس کو وزیر اعلیٰ کا پیغام پہنچائیں سیلاب کی صورتحال میں آپ نے اپنی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا۔ حکومت پنجاب آپ اور آپکے مال مویشیوں کا پوری طرح سے خیال رکھے گی۔ خطرے کی صورت میں آپ نے گھروں سے نکلنا ہے اور انتظامیہ سے تعاون کرنا ہے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

3 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

13 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

24 mins ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

44 mins ago

چین کے انوکھے کھلونوں میں خاص کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چین میں گزشتہ کچھ عرصے سے ہر شاپنگ مال پر ایک خاص…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور نے 5 گھنٹے پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کا مقابلہ کیا، بیرسٹر محمد سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ادھرمشیراطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے…

1 hour ago