ظہیر احمد 15 سال سے سرکاری دفتر میں حاضر رہا، دروغ گوئی سے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لواحقین


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جبری لاپتہ ظہیر احمد کے لواحقین نےکا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے سے قبل ظہیر بلوچ پندرہ سالوں سے اپنے سرکاری دفتر میں کام کرتا رہا، جس کا ثبوت سرکاری دفتر کی حاضری رجسٹر میں موجود ہیں۔لواحقین نے مزید کہا کہ دروغ گوئی سے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ظہیر بلوچ کو دن دہاڑے کوئٹہ سے لاپتہ کیاگیا۔ ظہیر احمد کی اپنے سرکاری نوکری پر موجودگی کا ثبوت دفتر میں موجود ہے جبکہ اس کے دفتر میں کام کرنے والے کسی بھی شخص سے اس حوالے سے پوچھا جاسکتا ہے۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہم پچھلے بارہ روز سے احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں لیکن ظہیر احمد کے گمشدگی کی ایف آئی آر درج نہیں کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ روز پرامن مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس شیلنگ کی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پیاروں کو لاپتہ کرنے کے بعد ہم سے پرامن احتجاج کا حق بھی چھینا گیا جبکہ مظاہرین پر تشدد کے بعد دروغ گوئی سے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لواحقین نے کہا کہ ظہیر احمد کی باحفاظت بازیابی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

34 mins ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

45 mins ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

1 hour ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

1 hour ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

2 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

2 hours ago