کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کوئٹہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے آج سونا خان کے مقام پر شاہراہ بند کرنے کا اعلان کیا۔ 24 گھنٹے کی الٹی میٹم ختم، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر کل سے کوئٹہ کراچی شاہراہ سونا خان کے مقام پر غیر معینہ مدت کے لیے بند ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے ہمارے مطالبات منظور نہ کیے تو اس کے بعد احتجاج کا دائرہ بڑھاتے ہوئے بلوچستان بھر میں شاہراہیں بند کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سنجیدہ ہوجائے وگرنہ یہ عوامی سیلاب آگے جاکر اپنا راستہ خود بنائے گا، ہم پرامن لوگ ہیں۔ انہوں کہاکہ ہمارا احتجاج لاپتا ظہیر بلوچ سمیت دیگر تمام لاپتا افراد کی بازیابی اور گرفتار مظاہرین کے لئے ہے ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…
دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…