کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ملی شاعر گیلامن وزیر کا کوئٹہ میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کیا گیا نمازہ جنازہ میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کے سبزہ زار میں نماز جنازہ میں سابق صوبائی وزیر عبید اللہ بابت اور نصر اللہ زیرے سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر عبید اللہ بابت اور نصر اللہ زیرے نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملی شاعر گیلا من وزیر کو جس طرح تشدد کے بعد قتل کیا گیا آج تک ان کے قاتل گرفتار نہیں ہوئے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے کیونکہ قاتلوں کے نشاندہی ہو چکی ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملی شاعر کے قتل میں ملوث قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے نماز جنازے میں پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ کوئٹہ کے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالی ملی شاعر گیلا من وزیر کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…
کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…
لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…
کراچی ( قدرت روزنامہ )سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے…