ججز نے فیصلہ دے کر ہمیشہ کیلئے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا، آغا حسن بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق وفاقی وزیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مثبت فیصلے سے آئین ، قانون کی پاسداری ، انصاف کی جیت ہوئی ہے عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے جو فیصلہ کیا یقینا سنہری حروف میں لکھا جائیگا نظریہ ضرورت کو دفن کر کے میرٹ پر سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا آئین اور عوام کے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلے کے دوررست نتائج برآمد ہوں گے سپریم کورٹ کے فیصلے سے ان لوگوں کو شکست ہوئی جنہیں فارم 47 کے ذریعے اقتدار سونپا گیا کٹھ پتلی حکومت عملی طور پر بے اختیار دکھائی دیتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتخابات میں جس طرح دھاندلی کے ذریعے بی این پی و دیگر حقیقی جماعتوں کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمرانوں کو اقتدار پر براجمان رہنے کا حق نہیں سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلہ آئین و قانون کے عین مطابق ہے ججز صاحبان نے فیصلہ دے کر ہمیشہ کیلئے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دے کر ثابت کر دیا کہ غیر آئینی اور پسند و ناپسند کی بنیاد پر معاملات نہیں چلائے جا سکتے قانون کی بالادستی اور میرٹ پر معاملات چلائے جا سکتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہور کی کامیابی ہوئی سپریم کورٹ کا فیصلہ باعث حوصلہ ہے تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائیگا-

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago