کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)کی نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف تمام سرکلز میں کارروائیاں جاری ہیں۔کیسکو ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پشین، لورالائی، سبی، خضدار اور مکران آپریشن سرکلز میں نادہندگان سے بقایاجات وصول اوربجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کیے جا رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق کیسکو نے بجلی بلوں کی ادائیگی سے متعلق تمام نادہندہ سرکاری محکموں سمیت دیگر نادہندہ گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کے بجلی بلوں پر بقایاجات جمع کرانے کیلئے نوٹسز بھی ارسال کردئیے ہیں۔ترجمان کیسکو کے مطابق اس خصوصی مہم کے تحت کیسکو ٹیموں کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بجلی میٹروں کو شنٹ اور میٹرریڈنگ آہستہ کرنے والے 141 برقی کنکشنز چیک کیے، جن میں 124 گھریلو، 16 کمرشل اورایک صنعتی صارف شامل ہیں۔بعد ازاں مذکورہ افراد پر جرمانے عائد کیے گئے اور بجلی چوری پر انھیں تقریبا41 ہزار بجلی یونٹس ڈٹیکشن چارج کیے گئے جن کی قیمت تقریبا 21 لاکھ 70ہزارروپے بنتی ہے اوربجلی چوروں سے گزشتہ روز21 لاکھ 70 ہزار روپے وصول کیے۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 بجلی چوروں کے خلاف صوبہ کے مختلف پولیس تھانوں میں تحریری درخواستیں دائر کردی گئیں ہیں۔ علاوہ ازیں کیسکونے ماہ ستمبر سے اب تک صوبہ بھرمیں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران صوبہ کے مختلف پولیس سٹیشنوں میں تقریبا7ہزاربجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے تحریری درخواستیں ارسال کیں ہیں۔ جن میں سے اب تک 636 بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کی جاچکی ہیں۔
لندن (قدرت روزنامہ)انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان بین اسٹوکس کے گھر چوری کی واردات ہوئی…
لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع بنوں کے علاقے…
کراچی (قدرت روزنامہ)لیجنڈری اداکار فردوس جمال نے اہلیہ کے خلع لینے کی خبروں کی تردید…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر اعظم عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے2ناموں کی منظوری…