” آپ سے بدبو آتی ہے“ لاہور میں سنگ دل اولاد نے ماں اور باپ کو گھر سے نکال دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں 8 جوان بچوں کا معذور والد راوی پل کے پاس ایک جھونپڑی میں زندگی گزارنے پر مجبور، کہتا ہے اولاد نے یہ کہہ کر گھر سے نکال دیا کہ آپ سے بو آتی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ٹانگ سے معذور 70 سالہ خضر حیات اور اس کی اہلیہ زبیدہ ایک جھونپڑی میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کیونکہ ان کی سگی اولاد نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے، خضر حیات شوگر کے مرض میں مبتلا ہوکر اپنی ایک ٹانگ کھو چکے ہیں جبکہ اسی موذی مرض نے زبیدہ بیگم کو بھی چلنے پھرنے سے قاصر کردیا ہے .

زبیدہ کا کہنا ہے کہ میرے بچے کہتے ہیں تم سے بو آتی ہے . خضر حیات نے بتایا کہ بچے کہتے تھے گھر میں رہنا ہے تو پیسے دو میں نے بچوں کو پالنے میں اپنا سب کچھ صرف کردیا میں ان کی یہ شرط پوری نہ کرسکا لہذا انہوں نے ہمیں گھر سے نکال دیا، ہمیں گھر سے نکالتے ہوئے ہمارے بچوں نے کہا تھا آج ہمارے لیے ہمارے ماں باپ مرگئے، ہماری اولاد اپنے قول کی پکی نکلی کیونکہ اس دن سے کسی نے آکر ہماری خیر خبر نہیں لی . جھونپڑی میں رہنے والا یہ مفلس اور مجبور جوڑا چائے بنا کر بیچتا ہے جس سے وہ دن میں اپنے کھانے پینے کیلئے کچھ پیسے کمانے کے قابل ہوتے ہیں . . .

متعلقہ خبریں