مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
ایف آئی اے نے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کا نامکمل چالان عدالت میں پیش کیا جس میں مونس الٰہی سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
ایف آئی اے نے عدالت سے مونس الٰہی سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کی استدعا کی، عدالت نے مونس الٰہی اور ضیغم عباس سمیت 9 ملزمان کی جائیدادیں منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
بعد ازاں مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل نے جائیدادیں منجمد کرنے سے متعلق دلائل کی مہلت مانگی جس پر عدالت نے 20 اگست تک مونس الٰہی اور ضیغم عباس کے وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔
ایف آئی اے کے مطابق مونس الٰہی کی گرفتاری کے لیے انٹرنیشنل پولیس سے رابطے میں ہیں، ایف آئی اے نے بتایا کہ انٹر پول مونس الٰہی کے ریڈ نوٹسز جاری کر چکی ہے، زارا الہی پر بھی کک بیکس کے الزامات ہیں۔
ایف آئی اے کے تفتیشی افسر کے مطابق زارا الٰہی اپنی آمدن بتانے میں ناکام ہوئیں۔

Recent Posts

پاکستان 21 ویں بار انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای…

4 mins ago

لوگ بینظیر انکم سپورٹ کارڈ بیچ کر سال بھر کے پیسے اکھٹے کر لیتے ہیں، قومی اسمبلی کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ڈائریکٹر جنرل نے…

11 mins ago

بھارتی گلوکارہ کا 27 برس کی عمر میں انتقال، اہلخانہ کا زہر دینے کا الزام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت سے تعلق رکھنے والی نوجوان گلوکارہ رخسانہ بانو 27 برس کی…

17 mins ago

ایچ آر سی پی کا مبینہ توہین مذہب پر 2 افراد کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)انسانی حقوق کمیشن نے مبینہ طورپر 2 افراد کے ماورائے عدالت قتل پر…

25 mins ago

جج نے جلد عمران خان کو سزا دینی ہے، علیمہ خان کا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی چیئرمین…

32 mins ago

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

44 mins ago