لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر صوبے میں مفت سولر پینلز کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے عوام 14 اگست سے مفت سولر پینلز حاصل کر سکیں گے جب کہ 200 سے زیادہ اور 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے عوام کو سولر پینلز صرف 10 فی صد معاوضہ کی ادائیگی پر ملیں گے، جس کی 90 فی صد رقم پنجاب حکومت ادا کرے گی اور بلاسود ادائیگی 5 سال میں ہوگی۔
سولر پینلز کی فراہمی بینکوں کے ذریعے سے کی جائے گی۔ صوبائی حکومت نے سولر پینلز کی فراہمی کی اسکیم کی تمام جزئیات طے کرلیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولر پینلز کی فراہمی سے عوام کے بجلی بلوں میں 40 فی صد کمی ہوگی۔ عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے۔ مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…