اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کو بجلی کی اوور بلنگ کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کردی گئی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے اور انٹیلیجنس بیورو کی مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ پیش کی۔
ملاقات میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے محرم الحرام کے مہینے بالخصوص عاشورہ کے دوران صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی حکومتوں سے سیکیورٹی امور پر ہم آہنگی اور روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
ملک میں بجلی صارفین سے اربوں روپے کی اوور بلنگ کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کیے گئے ہیں۔
نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…