سپریم کورٹ فیصلے کا خیر مقدم، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے: عمران خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور اس پر آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونی چاہیے۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ کے میرے خلاف بیانات ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ نے اوپن کورٹ میں کہا تھا کہ وہ بیوی کی باتیں سنتے ہیں، انہیں میرے کیسسز الگ ہونا چاہیے۔ جسٹس گلزار نے کہا تھا کہ میرے کیسسز قاضی فائز عیسیٰ نہیں سنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خط لکھوں گا۔ محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی درخواست کو نہیں سنا جارہا، انسانی حقوق کا تحفظ چیف جسٹس کی ذمہ داری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ جسٹس منیر کے فیصلوں سے طاقتور قانون سے اوپر چلا گیا۔ ہمیں 8 فروری کے انتخابات میں ایک حلقے میں 4 نشانات دیے گئے تھے، بنگلہ دیش میں بھی ایک سیاسی جماعت کو الیکشن جتوایا گیا تھا۔ اسلام آباد کے 3 حلقے کھلنے کا سب کو خوف ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے انتخابات پر سچ بولا تھا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں مذاکرات کے لیے تیار ہوں لیکن ہماری 3 شرائط ہیں، پہلی شرط میرے کیسز ختم کریں، دوسری شرط ہمارے لوگوں کو رہا کریں اور تیسری شرط ہمارا مینڈیٹ واپس کریں۔ 8 فروری کا ڈاکا نہیں بھولا جاسکتا، بھوک ہڑتال کروں گا اور اسے ہم عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ سے 2 مرتبہ مذاکرات کیے، ہم نے اس وقت اسد عمر، پرویز خٹک اور شاہ محمود قریشی پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی بنائی۔ ہمیں بتایا گیا تھا کہ بڑے صاحب انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک بلی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’جیل کے اندر ایک بلی میرے ساتھ مانوس ہو گئی ہے لیکن اب بتایا جا رہا ہے کہ اس بلی کو بھی کسی اور جگہ بھیجا جا رہا ہے۔‘ وہ اڈیالہ جیل کے سپرٹنڈنٹ کے تبادلے سے لاعلم تھے، اس پر ان کا کہنا تھا کہ اچھا تو سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

3 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

3 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

3 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

3 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

4 hours ago