صنم جاوید کو اسلام آباد پولیس نے گوجرانولہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے گرفتار کیا
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے 3 روز قبل صنم جاوید کو 9 مئی کے مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ جس کے بعد ہفتے کو پی ٹی آئی رہنما کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کیا گیا۔
رہائی کے بعد اسلام آباد پولیس نے گوجرانولہ میں سینٹرل جیل کے باہر سے صنم جاوید کو دوبارہ گرفتار کر لیا۔گوجرانوالہ سے گرفتاری کے بعد پولیس صنم جاوید کو لے کر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئی۔
صنم جاوید کی رہائی کے وقت گوجرانوالہ سینٹرل جیل کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، جب کہ سیالکوٹ روڈ ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا۔
لورالائی(قدرت روزنامہ)ٹرک ٹرانسپورٹ یونین کی جانب سے میختر کے مقام پر پہیہ جام ہڑتال جاری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ گزشتہ شب…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبے میں منظورہ شدہ ترقیاتی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرکاری اسکول کے طلبہ کی امتحانی فیس آن لائن…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوگیا،صوبے میں رواں سال پولیو کے…
کوہلو(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کوہلو میں قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث باراتیوں کی…