ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور

لاہور(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی . صہیب مقصود کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے ان کے متبادل کے بارے میں مشاورت جاری ہے، کہا جارہا ہے کہ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور کیا جارہا ہے تاہم میڈیکل ایڈوائس پر ایک سے دو دن میں فیصلہ متوقع ہے .

دوسری جانب قومی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں . سکواڈ کے ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ آج آئے گی، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز ہو گا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جم سیشن کے ساتھ نیٹ سیشنز بھی ہوں گے . قومی ٹیم کے کھلاڑی 14 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں سیناریو میچ کھیلیں گے جبکہ سکواڈ کی 15 اکتوبر کو چارٹر طیارے سے دبئی روانگی شیڈول ہے . . .

متعلقہ خبریں