ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور

لاہور(قدرت روزنامہ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑی صہیب مقصود کی ٹیم کے ساتھ دبئی روانگی کمر کی تکلیف کی وجہ سے مشکوک ہوگئی۔ صہیب مقصود کمر کی تکلیف سے نجات نہیں پاسکے جس کی وجہ سے ان کے متبادل کے بارے میں مشاورت جاری ہے، کہا جارہا ہے کہ صہیب مقصود کی جگہ شعیب ملک کے نام پر غور کیا جارہا ہے تاہم میڈیکل ایڈوائس پر ایک سے دو دن میں فیصلہ متوقع ہے۔
دوسری جانب قومی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کے ارکان مقامی ہوٹل کے بائیو سیکیور ببل میں ایک روز کی آئسولیشن مکمل کر رہے ہیں۔ سکواڈ کے ارکان کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ رپورٹ آج آئے گی، ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کل سے ٹریننگ کا آغاز ہو گا، نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جم سیشن کے ساتھ نیٹ سیشنز بھی ہوں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی 14 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں سیناریو میچ کھیلیں گے جبکہ سکواڈ کی 15 اکتوبر کو چارٹر طیارے سے دبئی روانگی شیڈول ہے۔

Recent Posts

نہیں لگتا کہ علی امین گنڈاپور گرفتار ہیں، گورنر خیبرپختونخوا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ انہیں نہیں لگتا…

2 mins ago

پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو لاپتا ظاہر کرتے ہوئے بازیابی کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو…

15 mins ago

پی ٹی آئی مظاہرے سے 11 کے پی پولیس اہلکاروں سمیت 564 افراد گرفتار ہوئے، وزیر داخلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی…

6 hours ago

ہمیں کوئی علم نہیں ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین اس وقت کہاں ہیں، بیرسٹر سیف کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی علم…

6 hours ago

پی ٹی آئی احتجاج:سول کپڑوں میں ملبوس کے پی پولیس کے 11 اہلکار گرفتار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا پولیس کے سول کپڑوں میں ملبوس 6 اہلکار ڈی چوک سےگرفتار…

6 hours ago

طاہر اشرفی نے صدر مملکت سے موجود صورتحال میں کردار ادا کرنے کی اپیل کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے صدر مملکت آصف علی…

6 hours ago