اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا اقدام لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
لاہورہائیکورٹ میں عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف درخواستیں بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دائر کیں۔
درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ٹرائل کورٹ نے حقائق کے منافی ضمانتیں مسترد کیں، ہائیکورٹ عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔
خیال رہے کہ 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو جناح ہاؤس، عسکری ٹاور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عبوری ضمانت مسترد کی تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…