تربت(قدرت روزنامہ)ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے شہید فدا چوک سے ڈی سی آفس کیچ تک کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین پر سرکاری طاقت کے استعمال کیخلاف اور پیاروں کی بازیابی کیلئے احتجاجی ریلی ودھرنا دیا گیا۔ ریلی کے شرکاءنے شہید فدا چوک سے ہوتے ہوئے مین بازار تربت اور پھر کمشنری روڈ سے مختلف شاہراہوں کا گشت کرتے ہوئے کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے دھرنے پر سرکاری طاقت کے استعمال کیخلاف، شدید نعرے بازی کی اور پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔ لواحقین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینر اٹھائے تھے جن پر لاپتہ افراد کی بازیابی اور جبری گمشدگیوں کیخلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کے علاوہ حق دو تحریک، بی ایس او کے دھڑوں اور عام عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ لواحقین نے کہاکہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے اور اس مرتبہ وہ علامتی بھوک ہرتال سمیت سڑکوں کوبھی بند کریں گے۔ یاد رہے کہ ضلع کیچ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ افراد کے فیملیز کی جانب سے گزشتہ دنوں پریس کانفرنس کیاگیا تھا جہاں انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے اعلان کیا تھا۔
اداکارہ نے مشہور بھارتی ڈیزائنر کا ڈیزائن کردہ دلفریب لباس پہنا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)یکم نومبر…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…