کوئٹہ(قدرت روزنامہ)زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت ایکشن کمیٹی کا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز مرکزی دفتر میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ممبر حاجی عبد الجبار کاکڑ نے اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس کی کارروائی سے متعلق ایگزیکٹو ممبران کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں حاجی عبدالرحمن بازئی نے وزیر اعلی بلوچستان کے ساتھ اجلاس کی کارروائی کی آگاہی دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ چیف سیکرٹری کی ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کے بعد ڈپٹی کمشنرز کا زمینداروں و کیسکو حکام کے ساتھ ملاقاتیں کی گئیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی نے کہا کہ سولرائزیشن منصوبے سے متعلق مختلف حربے استعمال ہوئے لیکن ناکامی کا سامنا ہوا وفاق اور حکومت بلوچستان کے درمیان معاہدہ ہوا اور صورتحال واضح ہے۔ بعض لوگ منصوبے کو خراب کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاہم زمیندار ایکشن کمیٹی اس سازش کو ناکام بنائے گی۔ کوئی بھی ڈپٹی کمشنر وزیر اعلی بلوچستان یا چیف سیکرٹری کے احکامات کو نظر انداز نہیں کر سکتا یہ صوبائی سطح پر طے کردہ ہے کوئی بھی ڈپٹی کمشنر اس معاملے سے روگردانی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اپنی من مانی کر سکتا ہے۔ بلوچستان کی بجلی کی بحالی میں حاجی مہمند ترین اور حاجی عبد الجبار کاکڑ کا اہم کردار ہے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام زمینداران اس بات پر متفق ہیں کہ پہلے مرحلے میں سولرائزیشن کا عمل مکمل کیا جائے اس کے دوسرے دن غیر قانونی ٹیوب ویلز کے خلاف بے شک کارروائی شروع کی جائیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان سے ملاقات ہوگی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔ جس کی روشنی میں نئے معاملات طے ہوں گے تو پھر معاملات اسی کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…