پرامن شہریوں کو کالعدم تنظیم سے منسوب کرکے کارروائی باعث تشویش ہے، امان اللہ کنرانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے سریاب و کوئٹہ میں خواتین و بچوں و متاثرین پرامن شہریوں کو ایک کالعدم تنظیم سے منسوب کرکے کاروائی کو قابل تشویش و فوری توجہ و حل طلب قرار دیا اور کہاہے کہ یہ حقیقت عیاں ہے کہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا وجود 70 کی دہائی سے قبل کا آشکارہ و ریاست کو للکارہ ہے جبکہ سریاب روڈ کے متاثرین و مظاہرین محض سال رفتہ کی بازگزشت ہیں ان کو کالعدم تنظیموں سے نسبت دینا زمینی حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے ورنہ کون نہیں جانتا گذشتہ 6 دہائیوں سے ان تنظیموں کا صوبے کے طول و عرض میں نام و کام و شناخت ان متاثرین و مظاہرین کی وجہ سے نہیں ہے ان کا وجود انکے والدین کی پیدائش سے بھی پہلے کا ہے وہ خاتون کیسی دہشت گرد ہے جو ابھی ابھی یورپ کاپرامن سفر کرکے واپس اپنے وطن و ڈیھ آءہے اور سریاب میں آکر اچانک کیونکر دہشت گرد بن سکتی ہے جن کے خلاف دہشت گرد غدار کے للکار کے القابات کے ساتھ برتاﺅ کرکے محب وطن نہیں وطن دشمن فیکٹری کو پروان چڑھایاجا کر ان کے روزگار کا سبب پیدا کیا جارہا ہے ورنہ ماضی کے غداروں سے معافی اور آج ایک بار پھر اپنے اپنے مقاصد کیلئے نئے غدار پیدا کرنا کون سی دانشمندی ہے حالانکہ یہ امر مسلمہ ہے دہشت گرد اور ان کے آلہ کار سڑکوں پر نہیں بلکہ پاکستان توڑنے کے ماہرین انہی ایوانوں و بڑی بڑی دیواروں کے پیچھے موجود ہیں کسی نے ریاست کے ساتھ زیادتی کرنے میں کوئی کمی نہیں کی کوئی پنجابی پگ کا وارث بنا تو کوئی بنگالی و بلوچ خواتین و عوام پر مظالم کا مجرم ٹھہرا کوئی پاکستان کھپے کے نعرے کے پیچھے سندھ و بلوچستان کو نوچے کا ٹھیکیدار بنا جب تک ان قوتوں سے ملک و قوم کو نجات نہیں ملتی یہ لوگ ایسے خودساختہ القابات و ماحول پیدا کرتے رہیں گے اپنے اقتدار کو دوام بخشتے رہیں گے یہ چراغ بجھیں گے تو روشنی ھوگی ورنہ صدا بصحرا صدیوں سے جاری آہ و فغاں برطانیہ و امریکہ و یورپ میں تو سنائے دے گی مگر یہاں کان و آنکھ بند ہیں دراصل معاملات اندر سے قابل اصلاح ہیں اپنی کمزوری و خامیوں پر نظر رکھنے کی بجائے دوسروں پر ذمہ داری تھوپناپرانی روایت و کہاوت ہے جس کو ترک کرکے عوام سے براہ راست رابطہ کیا جائے کسی غیر یا اس کے آلہ کار کے سامنے نہیں اپنے عوام کے ساتھ عاجزی اختیار کرکے ان کے سامنے بھاءچارگی کا رویہ اپنانا چاہیے برادران یوسف بننے سے گریز کیا جائے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

11 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

13 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

16 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

35 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

39 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

43 mins ago