عمران کو عدالتوں سے ریلیف تو مل رہا لیکن حکام کے پاس جیل میں رکھنے کے آپشنز موجود ہیں: انصار عباسی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیب کے نئے ریفرنس سے متعلق انصار عباسی نے 5 جون کو ہی خبر دے دی تھی۔
انصار عباسی کی 5 جون کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف مل رہا ہے لیکن انہیں جیل میں رکھنے کے لیے حکام کے پاس آپشنز موجود ہیں۔
حکام عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دوم دائر کرنے کے لیے درست وقت کا انتظار کر رہے ہیں۔
انصار عباسی کی رپورٹ درست ثابت ہوئی جب نیب نے عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کے بعد ان دونوں کو توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں باقاعدہ گرفتار کر لیا۔
خیال رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے گزشتہ روز عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس میں بری کیا تھا اور عمران خان پر یہ آخری کیس تھا جس میں ان کی گرفتاری ڈالی گئی تھی، کیس میں بریت کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو امید تھی کہ عمران خان کو جیل سے رہا کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago