آئی ایم ایف کا ایس آئی ایف سی منصوبوں میں منافع کی ضمانت پر اظہار تشویش


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین 7ارب ڈالر کا توسیع فنڈ سہولت قرض پروگرام پر سٹاف سطح کا معاہدہ ہو گیا ہے تاہم 37ماہ کےلیے توسیع فنڈ سہولٹ پروگرام کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ دے گا۔
آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کے ترقیاتی اور دو طرفہ شراکت داروں کی جانب سے ضروری مالیاتی یقین دہانیوں کی بروقت تصدیق سے مشروط ہے۔
آئی ایم ایف نے اسپیشل اکنامک زونز کو دیے جانے والی ٹیکس مراعات اور فوج کی زیر قیادت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی نگرانی میں عمل میں لائے جانے والے منصوبوں پر منافع کی ضمانت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالیاتی معاہدے صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہماری بات چیت جاری ہے اور صوبوں نے اسٹاف لیول معاہدہ کرنے میں ہماری مدد کی ہے، بیرونی فنانسنگ کی ضروریات کو فنڈ کی مشاورت سے طے کیا جا رہا ہے، ہم فنڈ اور اپنے دو طرفہ اور کثیرالطرفہ قرض دہندگان کے تعاون سے اس محاذ پر مشترکہ طور پر پیش رفت کریں گے۔ٓ
آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان حکام نے آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے لیے مراعات کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا، زرعی امدادی قیمتوں اور اس سے منسلک سبسڈیز کو بھی ختم کیا جائے گااور نئی ریگولیٹری یا ٹیکس پر مبنی مراعات سے پرہیز کیا جائےگااور کسی ایسی ضمانت شدہ واپسی جو سرمایہ کاری کے منظر نامے کو مسخ کر سکتی ہے، بشمول خصوصی سرمایہ کاری کے ذریعے چلائے جانے والے منصوبوں اور ایس آئی ایف سی ( خصوصی انوسٹمنٹ سہولت کونسل )کے ذریعےپروجیکٹ کو دی جانیوالی مراعات سے گریز کیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صوبے زرعی انکم ٹیکس اور خدمات پر سیلز ٹیکس کا نفاذ کریں گے، تمام صوبے وفاقی ذاتی اور کارپوریٹ ٹیکس رجیم کےساتھ قانونی تبدیلیوں کےذریعے زرعی انکم ٹیکس رجیم میں مکمل ہم آہنگی لائیں گے اور اس کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے موثر ہو جائے گا، برآمدات، ریٹیل اور زراعت کے شعبوں سے حاصل ہونے والی خالص آمدنی کو ٹیکس کے نظام میں لایا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد معاشی استحکام حاصل کیا نئے پروگرام سے ملک میں میکرواکنامک استحکام مزید بہتر کرنے ، مضبوط اور انکلوسیو گروتھ میں مدد ملے گی، اس کے ساتھ ساتھ مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کی مضبوطی، ٹیکس بیس میں توسیع کے لیے اصلاحات ، سرکاری انٹرپرائزز کی مینجمنٹ میں بہتری، مسابقت، سرمایہ کاری کے لیے مساوی مواقع، انسانی وسائل بڑھانے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سماجی تحفظ کو بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ نئے پروگرام کے مقاصد کےحصول کے لیے پاکستان کے ترقیاتی اور دوطرفہ شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی سپورٹ کا تسلسل بہت اہم ہوگا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی درخواست پر آئی ایم ایف ٹیم نے پاکستان کے لیے مشن چیف ناتھن پورٹر کی سربراہی میں 13سے 23مئی کے دوران اسلام آباد کا دورہ کیا اور مذاکرات کیے جبکہ اس کے بعد بھی ورچوئل مذاکرات میں میڈیم ٹرم پالیسی اور اصلاحات پلان پر پاکستانی حکام کی سپورٹ کی گئی، جس کے بعد پاکستان کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی توثیق کے بعد آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین سات ارب ڈالر کے 37ماہ کے توسیع فنڈ ارینجمنٹ معاہدہ ہو گیا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago