تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر سی ڈی اے نے تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد کے لیے ماحولیاتی تبدیلی فنڈ قائم کر دیا۔
سی ڈی اے نے خصوصی فنڈ کلائیمٹ چینج انیشیٹو کے تحت قائم کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ماحولیاتی فنڈ کے قیام پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور متعلقہ ٹیم کو شاباش دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سی ڈی اے نے ماحولیاتی فنڈ قائم کر کے لیڈ لی ہے، سی ڈی اے کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ انیشیٹو کے تحت شہر میں کاربن کریڈٹ پروگرام بھی شروع کیا جائے گا، کاربن کریڈٹ پروگرام کے تحت شہر میں درخت لگانے کے لیے 2ہزار سے 10ہزار کنال پر محیط مقامات مختص کر دیے ہیں جہاں 40 لاکھ سے 50 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔ درخت لگانے کے لیے مقامات نئے سیکٹرز، ایونیوز اور دیگر کھلے علاقوں میں مختص کیے گئے ہیں۔
مارگلہ ہلز پر واقع تفریحی مقامات پر مارگلہ ہلز فنڈ کی منظوری بھی دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ یہ فنڈ تفریحی مقامات کی آمدن کا 1.5 فیصد حصہ ہوگا، حاصل رقم سے مارگلہ ہلز کی حفاظت اور خوبصورتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

2 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

2 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

3 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

3 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

3 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

4 hours ago