مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں، حافظ نعیم


لاہور(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے تناظر میں چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی آج ملک گیر احتجاج کر رہی ہے، آج تمام چھوٹے ، بڑے شہروں میں دھرنے ہونگے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ بجلی ٹیرف میں بے تحاشا اور ظالمانہ ٹیکسزکے خلاف اسلام آباد 26جولائی کو دھرنا دیا جائےگا، مطالبات کی منظوری تک نہیں اٹھیں گے، ہماری تحریک عوام دشمن بجٹ کے خلاف ہے ، حکومت کو بجلی کے بھاری بلوں وظالمانہ سلیب سسٹم پر عوام کو ریلیف دینا ہو گا ، حکمران آئی ایم ایف کے حکم پر بجلی بلوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئی پی پیز کو بے نقاب کیا جائے، رائٹ آف انفارمیشن کے تحت قوم کا یہ حق ہے کہ اس کے سامنے تمام معاہدے لائیں جائیں، عوام دشمن اقدامات کے خلاف ”حق دو عوام کو“ تحریک چلارہے ہیں، عوامی حقوق کے لیے سڑکوں پر بھی نکلیں گے،عدالتوں میں بھی جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہیں، سپریم کورٹ ایک جوڈیشل کمیشن بنائے، فارم 45کی بنیاد پر ہر سیٹ کا فیصلہ کرے، عدالت کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کوئی اخلاقی حیثیت باقی نہیں رہی، چیف الیکشن کمشنر فوری طورپر استعفیٰ دیں، انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگانے والی پارٹیوں نے مخصوص نشستیں لے لیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ آدھا نہیں پورا قبول کیا جائے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago