دوا ساز اداروں نے ادویات مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈریپ ادویات سازاداروں کے خلاف ایکشن میں آگئی، فیڈرل ڈرگ انسپکٹرعائشہ نے زائد قیمت فروخت کا کیس ڈرگ کورٹ میں فائل کر دیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ دوا ساز ادارے کی طرف سے غیرقانونی طریقے سے فروخت جاری تھی۔ پلمونول کی قیمت 66 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ مارکیٹ میں 80 روپے کی فروخت کی جارہی ہے، اسی طرح ڈی گیسٹ دوا کی قیمت 241 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں 400 روپے میں فروخت جاری ہے۔اسی حوالے سے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ہمیشہ یاد رکھیں کہ مریض ہمارا پہلا صارف

ہے ، اسے سستی اور معیاری دوا کی فراہمی آپکا فرض ہے۔ہم ایک ایسا نظام بنا رہے ہیں کہ جس سے عام عوام کو ادویات کی فراہمی سستے داموں ممکن بنائی جا سکے۔ ادویات ساز اداروں کو چاہئیکہ وہ عام عوام کی فلاح کیلئے کام کریں اور کوشش کریں کہ ایسے اقدامات کئے جائیں کہ جس سے عوام میں ادویات ساز اداروں کی عزت بڑھے۔ فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو چاہئے کہ وہ تحقیق پر بھی توجہ دیں تاکہ ملک میں جدید ادویات بنائیں جا سکیں اور دوسرے ممالک پر ہمارا نحصار کم ہو سکے۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی بڑی کمپنیاں اپنے منافع کا بہت بڑ ا حصہ تحقیق پر خرچ کرتی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہماری فارما انڈسڑی بہت آگے جا سکتی ہے اور یہ مستقبل میں 5ملین ڈالر کی صنعت بننے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

13 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

15 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago