کوئٹہ: لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد میں مذکرات کامیاب، دھرنا ختم


لاپتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا 15 دن کیلئے مؤخر کیا گیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین اور حکومتی وفد کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد مظاہرین نے دھرنا 15 روز کے لیے ختم کردیا۔
کوئٹہ کے عبدالستار ایدھی المعروف ہاکی چوک پر لاپتہ افراد کے لواحقین نے حکومتی وفد سے مذکرات کے کیے، لاہتہ ظہیر بلوچ کی بہن یاسمین عبداللہ اور حکومتی وفد کے درمیان تحریری معاہدے کے بعد دھرنا 15 دن کے لیے مؤخر کردیا گیا۔
باہمی اتفاق رائے سے طے پایا کہ ظہر بلوچ کی گمشدگی کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے ںامعلام افراد کے خلاف درج کیا جائے گا، 11 جولائی کو گرفتار کیے جانے والے تمام مظاہرین کو رہا اور مقدمات ختم کیے جائیں گے جبکہ 13 جولائی کو توڑ پھوڑ کرنے والوں کو قانون کے کہڑے میں لایا جائے گا، جن سے لاپتہ افراد کے لواحقین کا کوئی تعلق نہ ہوگا۔
بلوچ یکجتی کونسل کے مظاہرین کو سامان واپس کیا جائے گا، لاپتہ ظہیر بلوچ کی بازیابی کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو 15 دنوں میں رپورٹ پیش کرے گی۔پندرہ روز کے دوران کوئی دھرنا نہیں دیا جائے گا جبکہ مستقبل میں کسی قسم کے احتجاج اور دھرنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

Recent Posts

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

5 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

5 hours ago

گورنر پنجاب کے بیان پر وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاردعمل آ گیا

لاہور ( قدرت روزنامہ ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گورنر پنجاب کے بیان…

6 hours ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی کابینہ سے منظوری کا امکان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کی…

6 hours ago

اعظم تارڑ اور بلاول بھٹو کو بھی آئینی ترامیم کے مسودے کا کچھ پتا نہیں ہے، عمر ایوب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

6 hours ago

مخصوص نشستیں: الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں ہوسکتا، اسپیکر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا…

7 hours ago