’میری بیوی کو تو چھوڑ دیں‘، عمران خان کی جج کے روبرو استدعا


لاہور(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان کا توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں سماعت کے دوران کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں میری بیوی کو تو چھوڑ دیں۔ میں صرف اپنی بیوی کی بات کرتا ہوں، اس کو دوبارہ گرفتار کرکے بہت غلط کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آج اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران میڈیا کی عدم موجودگی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اگر میڈیا نہیں آتا تو میں عدالت سے واک آؤٹ کرجاؤں گا۔

عمران خان کے اعتراض کے بعد عدالت نے میڈیا نمائندگان کو جیل کے اندر بلانے کا حکم دیا،میڈیا نمائندوں کے عدالت میں داخل ہوتے ہی سماعت کا آغاز ہوا۔
صرف مجھے اذیت پہنچانے کے لیے بشریٰ بی بی کو جیل میں ڈال رکھا ہے
سماعت کے آغاز پر جب بانی پی ٹی آئی روسٹم آئے تو انہوں نے کہا کہ جج صاحب میری بیوی کا توشہ خانہ سے کچھ لینا دینا نہیں۔ بشریٰ بی بی کو صرف مجھے اذیت پہنچانے کے لیے جیل میں ڈال رکھا ہے۔انہوں نے کہا جیل میں 4 مرتبہ قرآن پڑھا ہے اس میں ججز پر اللہ نے بہت ذمہ داری ڈالی ہے۔
چیئرمین نیب اور طوائفہ میں کوئی فرق نہیں
اس موقع پر عمران خان نے چیئرمین نیب کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب اور طوائفہ میں کوئی فرق نہیں۔ طوائف جسم فروش کرتی ہے اس نے ضمیر فروش کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی کو بادشاہ سلامت ٹارگٹ کررہے ہیں،کیونکہ میں نے اس کو حساس عہدے سے ہٹایا اور میری بیوی نے اس کی سفارش نہیں کی۔
میری بیوی کو تو چھوڑ دیں
ان کا کہنا تھا کہ مجھے جیل میں ڈالیں میری بیوی کو تو چھوڑ دیں، ان کا کہنا تھا کہ جج صاحب آپ اللہ کو جوابدہ ہیں، آئی ایس آئی کو جوابدہ نہیں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جج بشیر نے کہا تھا سر پر بندوق رکھ کر فیصلہ لیا ہے۔سابق وزیراعظم کو رات 12 بجے بتایا جاتا ہے صبح نیا کیس لگے گا۔
جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے
انہوں نے کہا کہ نیب والے روبوٹ ہیں، ان کو تنخواہ دے کر جو مرضی کام کروالیں۔ پہلے جس ریفرنس میں سزا ہوئی وہ جیولری سیٹ ہمارے پاس ہے۔ اس کی قیمت 1 کروڑ 80 لاکھ تھی انھوں نے 3.15 ارب کردی۔

میری بیوی کو دوبارہ گرفتار کرکے بہت غلط کیا
انہوں نے کہا کہ میں صرف اپنی بیوی کی بات کرتا ہوں، اس کو دوبارہ گرفتار کرکے بہت غلط کیا ہے۔ دوسرا کیس اس لیے بنایا ہے کیونکہ ان کو پتا چل گیا ہے پہلا سیٹ ہمارے پاس ہے۔
جنگل کے بادشاہ نے سب کچھ کرایا
انہوں نے کہا کہ پہلے آفتاب سلطان اور دیگر لوگ مستعفی ہوئے کیونکہ یہ غلط فیصلے کرانا چاہتے تھے۔جنگل کے بادشاہ نے سب کچھ کرایا ہے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی ایک ساتھ بیٹھے رہے۔

واضح رہے کہ کل عدت میں نکاح کیس میں عمران کی اپیلیں منظور ہونے کے بعد انہیں اور ان بیوی بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ سے متعلق ایک نئے کیس میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اور اس کیس کی سماعت جیل میں ہونے سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

5 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

5 hours ago

احسن خان کی کرس گیل کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…

5 hours ago

گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو پرانے مالک کی لاش مل گئی

پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…

5 hours ago

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…

6 hours ago

ٹرین کے ذریعے 46 کلو سے زائد چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…

6 hours ago