لاہور(قدرت روزنامہ) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی پولیس نے جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں گرفتار ڈال دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشت گردی کےسب سے بڑے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا، انوسٹی گیشن پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے کےمقدمے میں گرفتاری ڈال دی۔
لاہورپولیس نے اڈیالہ جیل پہنچ کر عمران خان کی باضابطہ گرفتاری ڈالی، ان سے ریاست کی مخالفت پر اکسانے کی دفعات کےتحت تفتیش کی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس حملے سمیت 9مئی کے12مقدمات میں گرفتاری ڈالی گئی ہے۔
پولیس نے راولپنڈی کی عدالت سے عمران خان کو لاہورمنتقل کرنےکی استدعا کی تاہم عدالت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث منتقلی کی اجازت نہیں دی۔ذرائع کے مطابق پیر کو عمران خان ویڈیولنک کےذریعے لاہورکی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے، جبکہ پولیس کی جانب سے جناح ہاؤس حملے سےمتعلق تفتیش کےلیے بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان کے خلاف مجموعی طور پر 16 مقدمات درج ہیں جن میں سے 4 میں انہوں نے ضمانت کروا رکھی ہے۔دریں اثنا لاہور پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کا آج کا مرحلہ مکمل کرلیا، اور 12رکنی ٹیم عمران خان سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔
جیل ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان سے جناح ہاؤس،عسکری ٹاور،شادمان تھانہ حملہ کیس سے متعلق سوال کیے، اور تفتیش میں ڈیجیٹل شواہد اور گرفتار ملزمان کے بیانات کی روشنی میں پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی تفتیشی ٹیم نے 9اور 10 مئی کو پیش آنے والے واقعات کے بارے میں بھی بانی پی ٹی آئی سے سوالات کیے۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازسے اٹلی کی سفیرماریلنا ارمیلن نے ملاقات…
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…