پرامن خواتین اور بچوں پر فائرنگ کرنیوالے اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے، حق دو تحریک


پنجگور(قدرت روزنامہ)حق دو تحریک پنجگور کی جانب سے کوئٹہ میں پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد، گرفتاریوں خاص کر خواتین سے بدسلوکی کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں آور آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماﺅں نے بھی شرکت کی۔ احتجاجی ریلی شہید جاوید چوک سے شروع ہوئی اور مین روڈ سے ہوتی ہوئی جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ احتجاجی مظاہرے سے حق دو تحریک پنجگور کے چیئرمین ملا فرہاد، وائس چیئرمین حافظ سراج احمد بلوچ، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے سربراہ علاﺅالدین ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماﺅں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ پولیس نے پرامن خواتین اور بچوں پر تشدد فائرنگ اور شیلنگ کرکے یزیدیت کی یاد تازہ کردی۔ انہوں نے کہا کہ نہتے عوام پر فائرنگ اور تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

7 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

10 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

12 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

32 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

35 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

39 mins ago