کراچی میں محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران شہری کونسے متبادل روٹس استعمال کر سکتے ہیں؟


کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں 8، 9 اور 10 محرم الحرام کے جلوسوں کے کے ٹریفک کے لیے متبادل راستوں کا پلان تیار کر لیا گیا۔
محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے روانہ ہو کر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق چھوٹی یا بڑی ٹریفک کو گرومندر چوک سے آگے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑ دیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ پر ہر قسم کی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہو گا، جن گاڑیوں کے پاس اجازت نامہ ہو گا صرف ان کو ہی ایم اے جناح روڈ پر داخل ہونے کی اجازت ہو گی۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جلوس میں شامل اسٹیکر والی گاڑیاں شاہراہ قائدین اور سوسائٹی لائٹ سگنل سے داخل ہو سکیں گی، جلوس کے دوران سکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایم اے جناح روڈ گرومندر سے ٹاور تک بند رہے گا۔
متبادل ٹریفک پلان کے مطابق ناظم آباد سے آنے والے افراد لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ اور گارڈن سے اپنی منزل پر جا سکتے ہیں جبکہ حسن اسکوائر سے پیپلز چورنگی جانے والے کشمیر روڈ سے شاہراہ قائدین اور جیل فلائی سے نشتر روڈ جا سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ شارع فیصل سے شاہراہ قائدین جانے والے سوسائٹی سگنل سےکشمیر روڈ کی جانب جا سکتے ہیں جبکہ جمشید روڈ سے ایم اے جناح روڈ جانے والےگرومندر سے سولجر بازار کی جانب جا سکتے ہیں، گارڈن سے ایم اے جناح روڈ جانے والےگل پلازہ اور کوسٹ گارڈ روڈ سے جا سکتے ہیں۔
کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق کسی کو بھی گاڑی جلوس کے روٹ پر کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Recent Posts

لاہور میں طالب علم کی پٹائی کرنے پر سکول پرنسپل گرفتار، مقدمہ درج

لاہور(قدرت روزنامہ)فیکٹری ایریا کی حدود میں طالب علم پر تشدد کرنے پر اسکول پرنسپل کو…

14 mins ago

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا گورنر اسٹیٹ بینک کو خط، قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کا مطالبہ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے قرضوں کی ادائیگی میں توسیع کے…

38 mins ago

ندا یاسر نے اپنے شوہر کے دوسری شادی سے متعلق بیان پر ردعمل دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے اپنے شوہر و…

45 mins ago

علی وزیر کی نظر بندی میں مزید 15 روز کی توسیع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ضلعی انتظامیہ نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی نظر بندی میں مزید…

1 hour ago

چیمپئینز کپ؛ ماخورز کے مینٹور مصباح الحق ٹیم کو ٹورنامنٹ کے بیچ تنہا چھوڑ کر امریکا روانہ

لاہور(قدرت روزنامہ)چیمپئینز ون ڈے کپ میں ماخورز کے مینٹور کو ٹورنامنٹ کو بیچ میں چھوڑ…

1 hour ago

قطر ایئر لائن نے لبنان سے آنیوالی پروازوں میں واکی ٹاکی اور پیجرز لانے پر پابندی لگا دی

دوحہ (قدرت روزنامہ)لبنان میں پیچر اور واکی ٹاکی میں دھماکوں کے بعد قطر ایئر لائن…

1 hour ago