وزیراعظم نے ٹیکس کےمعاملے پر استعفے کی بات کی، اس پر بعض جگہوں سے دباؤ ہے: رانا ثنااللہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ٹیکس کےمعاملے پر استعفے کی بات کی کیونکہ اس معاملے پر بعض جگہوں سے دباؤ ہے۔
گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ جب ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا تھا اور ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی تب بھی ہم بیٹھنے کو تیار تھے اور آج بھی تیار ہیں مگر وہ (پی ٹی آئی) بیٹھنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب راستہ تصادم ہے تو پھر سب بے معنی ہے اور ایسے میں وہ پورا زور لگائیں گے اور ہم بھی اپنا پورا زور لگائیں گے، وہ اپنے کیسر غلط اور پراسیکیوشن اپنے کیسز کو ٹھیک ثابت کرنے کے لیے زور لگائے۔
وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے کنفیوژن مزید بڑھ گئی ہے، آئین میں اس حوالے سے پہلے ہی طریقہ طے ہے، آزاد اراکین نے سنی اتحاد کونسل کے حلف نامے دیے تھے، سپریم کورٹ میں سنی اتحاد کونسل گئی پی ٹی آئی نہیں مگر سیٹیں پی ٹی آئی کو ملیں، اب اگلے 29 دن منڈی لگے گی اور اس سے ہارس ٹریڈنگ کا سلسلہ چلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم، الیکشن کمیشن اور ججز سمیت سب نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، فیصلہ کرنا ہے آئین پر چلنا ہے یا اپنے حلف کی خلاف ورزی کرنی ہے، دونوں چیزیں ساتھ نہیں ہوسکتی۔
رانا ثنااللہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے استعفے والی بات پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ٹیکس کے معاملے پر استعفے کی بات کی تھی اس حوالے سے بعض جگہوں سے دباؤ ہے۔
اس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے راناثناللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جہاں ہیں انہیں وہیں رکھنا ہی مناسب ہے، انہیں عدالت جانے سے کسی نے نہیں روکا، عمران خان کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن پراسیکیوشن کو بھی حق ہے کہ وہ اپنا کیس لڑے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

11 mins ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

34 mins ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

36 mins ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

38 mins ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

52 mins ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

2 hours ago