اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رہنما پی ٹی آئی صنم جاوید بلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا گیا، راہداری ریمانڈ کے بعد ان کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاویدکوبلوچستان پولیس کے حوالے کر دیا، انھیں کچھ دیرمیں جی الیون کچہری پیش کیا جائے گا ، جہاں بلوچستان پولیس ان کا راہداری ریمانڈ لے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ راہداری ریمانڈ کے بعد صنم جاوید کو بلوچستان منتقل کیا جائے گا، ان کی گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس نے بلوچستان پولیس کی معاونت کی تھی۔
رہنما پی ٹی آئی 2023 کے ایک مقدمے میں بلوچستان پولیس کومطلوب ہے ، ان کیخلاف کوئٹہ کے بجلی روڈ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے، مقدمہ دہشتگردی سمیت 15 دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔ بلوچستان پولیس نے گرفتاری کیلئے وفاقی پولیس سے مدد مانگی تھی۔
سال 2025 کیلئے پاکستان کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے، سرکاری و…
2.8 ارب ڈالرکی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوئے،8 پرکام کا آغاز ہوچکا ہے: وزیراعظم شہبازشریف اسلام…
ڈی جے ووڈکا بھی ہانیہ عامر کے مداح نکلے اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی خوبرو…
عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر فی اونس جب کہ مقامی سطح پر 1300 روپے…
امریکی پرچم لہرانا امریکی آقاؤں سے وفاداری کا عہد کرنا تھا: عظمیٰ بخاری ۔ یہ…
بھارت کے انکار کی صورت میں سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلیے کام…