لاہور(قدرت روزنامہ) 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی ، یاسمین راشد اور دیگر پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کوٹ لکھپت جیل لاہور میں 9 مئی کو تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں فاضل جج خالد ارشد نے ملزمان شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری سمیت 9 ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا ۔
عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔
قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سخت سکیورٹی میں 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل پہنچایا گیا تھا اور دیگر ملزمان عدالت یں پیش ہوئے۔ ملزمان کو انسداد دہشت گردی عدالت نے آج فرد جرم کی کارروائی کے لیے طلب کررکھا تھا۔
شاہ محمود قریشی و دیگر پر تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات ہیں۔دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات پر پراسیکیوشن نے چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی یقین دہانی کروادی، جس پر عدالت نے چالان طلب کرتے ہوئے 4 مقدمات کی جیل سماعت 22 جولائی تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا ۔ اس کیس میں ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…
پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…