سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومت کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے، اسد قیصر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت حواس باختہ ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ہمارے خلاف کون سا حربہ انہوں نے اب تک استعمال نہیں کیا ؟ ان سے روزانہ غلطیاں ہو رہی ہیں، یہ حواس باختہ ہو رہے ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کے پاؤں تلے سے زمین نکل چکی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ حکومت کو پتا چل گیا ہے کہ اس کا اب کوئی سروائیول نہیں ہے، ہماری جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق ہے، یہ اپنے اختیارات کے تحت جہاں جانا چاہے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد جاری رہے گی ہم ہر فورم پر ان کا مقابلہ کریں گے۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

7 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

15 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

31 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

35 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

47 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

57 mins ago