ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکر فروخت ہونے کا انکشاف، اوگرا کا کارروائی کا فیصلہ


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں ایل پی جی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ملاکر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اوگرا نے نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ سندھ کے مختلف مقامات خصوصاً سکھر کے قریب پنوعاقل میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ایل پی جی میں ملانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، پنو عاقل کے اسسٹنٹ کمشنر نے چار مقامات پر چھاپے مار کر ان غیر قانونی سرگرمیوں کا سراغ لگاکر تمام مقامات کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔
اوگرا کی انفورسمنٹ ٹیم نے پنو عاقل میں ایل پی جی سائٹس کا معائنہ کرنے کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا کہ تمام سائٹس غیر قانونی اور غیر محفوظ حالات میں چل رہی ہیں۔ مناسب ایل پی جی ٹینکوں کے بجائے اسٹوریج کے لئے ایل پی جی باؤزر کا استعمال کیا جارہا تھا اور غیر معیاری آلات پائے گئے تھے۔
اس حوالے سے چیئرمین اوگرا مسرور خان کی صدارت میں منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں اتھارٹی ممبران، انفورسمنٹ، لیگل اور ایل پی جی ٹیموں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس خطرناک عمل سے وابستہ ممکنہ طور پر قیمتی جانوں کو درپیش خطرات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے صوبائی چیف سیکریٹریز، اٹارنی جنرل اور صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز پر زور دیا گیا کہ وہ اس غیر قانونی عمل کے خلاف مناسب کارروائی عمل میں لائیں۔
اجلاس میں کہا گیا کہ اوگرا اس طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے اپنے قواعد و ضوابط کے تحت تمام قانونی آپشنز کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے جس کا مقصد عوام کی قیمتی جانوں اور املاک کا تحفظ ہے۔
ان نتائج کے مدنظر اوگرا نے اس غیر قانونی سرگرمی کے خاتمے کے لیے تمام قانونی آپشنز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی نے پنو عاقل میں اپنے قانونی مشیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس کیس کی پیروی کریں اور عوام کے تحفظ کے لئے اوگرا کا نقطہ نظر پیش کریں۔
اوگرا نے کمشنر سکھر اور کسٹمز کلکٹریٹ کو بھی خطوط ارسال کیے ہیں جن میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ علاقے میں ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت کو روک کر مقامی سطح پر حفاظت کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ ایل پی جی انتہائی آتش گیر گیس ہے جس میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے ملاپ سے مہلک خطرات پیدا ہوتے ہیں، جن میں منفی ماحولیاتی اثرات بھی شامل ہیں۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ میں ایل پی جی کے مقابلے میں زیادہ پریشر ہوتا ہے۔ جو سنگین حفاظتی خدشات کا سبب بن سکتا ہے کیونکہ ایل پی جی کے لئے تیار کردہ سامان مناسب طریقے سے کام نہیں کرتا۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago