پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی اختر اقبال ڈار نے حکومت کے سیاسی جماعت پر پابندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ وفاقی حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ خوش آئند ہے، سوال یہ ہے کہ کیا مقبولیت والے لیڈر کو آئین توڑنے کی اجازت ہونی چاہیے؟انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مقبولیت والا ریاست پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا لائسنس رکھتا ہے؟

چیئرمین پی ٹی آئی نظریاتی نے مزید کہا کہ 2018ء میں دوسروں کے مینڈیٹ کی تضحیک کرنے والے کا واویلا غیر اخلاقی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ آئینی اور قانونی طور پر ہمیشہ متنازع رہے گا، آرٹیکل 6 اور توشہ خانہ کیس میں مطلوب سب کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔

Recent Posts

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد…

7 mins ago

چیئر مین فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کی بے بنیاد خبر کی تردید و مذمت

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئر مین فیڈ ریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان، جناب علیم قریشی نے…

16 mins ago

آئی ایم ایف سے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں سال 2023میں…

39 mins ago

اٹک؛ نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ماڈل پولیس اسٹیشن صدر اٹک کی حدود میں کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں…

52 mins ago

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے…

1 hour ago

ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے کہا…

1 hour ago