9 مئی کےواقعات کی آزادانہ انکوائری نہیں ہوئی،عمران خان

لاہور (قدرت ر وزنامہ) لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے 12مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عمران خان کو ویڈیو لنک پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، جج خالد ارشد نے درخواست پر سماعت کی، جبکہ تفتیشی افسران اور پراسیکیوشن عدالت میں موجود رہے۔

جج اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کو کیسز اور وکلا ءکے بارے میں بتایا، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ جج صاحب آپ سے کچھ بات کرنا چاہتا ہوں، جس پر جج نے بانی پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بات کریں۔

عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ 28 سال میں کسی کو پرتشدد احتجاج کا نہیں کہا، 9 مئی واقعات کی آزادانہ انکوائری کسی نے نہیں کروائی، سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی کہ9 مئی واقعات پر آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ گوجرانوالہ میں مجھ پر جو حملہ ہوا، میں چاہتا تھا کہ جنرل فیصل نصیر پر ایف آئی آر ہو مگر پرچہ نہیں ہوا، کیپیٹل ہل کے حملے میں ویڈیوز کے ذریعے حملہ آوروں کو پکڑا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس کی تفتیشی ٹیم نے جناح ہاؤس حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی تھی۔

بعد ازاں 9 مئی کے 3 مقدمات میں لاہور پولیس نے اڈیالہ جیل میں تفتیش کی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف کل 16 مقدمات درج ہیں، جس میں سے4 میں وہ ضمانت پر ہیں۔

Recent Posts

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے…

3 mins ago

ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے کہا…

14 mins ago

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے دفتر پہنچ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت اپنے دفتر پہنچ گئے۔ پاکستان…

29 mins ago

متنازع پوسٹ پر رائٹر اوریا مقبول گرفتار، چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کو ایف آئی نے متنازع ٹویٹ پر گرفتار…

1 hour ago

جلسہ ملتوی کرنے کو میری کمزوری نہ سمجھیں، عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے…

2 hours ago

پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ عمران خان کو جیل سے نکالنا نہیں چاہتی، علیمہ خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

2 hours ago