نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے درمیان ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، تین روز کے دوران یہ مسلسل دوسری ملاقات ہے .

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملاقات مری میں نواز شریف کی رہائش گاہ پرہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی بعد کی صورتحال اورآئندہ کی پارٹی حکمت عملی پر مشاورت مکمل کر لی گئی .

اجلاس میں اعلیٰ قیادت نے فیصلہ کیا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جارحانہ پالیسی اختیار کی جائے گی اور تمام قانونی اور آئینی آپشن پر غور کیا جائے گا،ملاقات میں قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جلد بلانے پر اتفاق کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں