بلوچستان میں مون سون بارشوں کے پیش نظر 17اضلاع ہائی الرٹ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کے حوالے سے بلوچستان کے 17اضلاع کو ہائی الرٹ قرار دے کر انتظامیہ کو ریڈ الرٹ کردیا۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان جہانزیب خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں امدادی سامان بھجوادیا گیا ہے، مون سون بارشوں کے حوالے سے ہنگامی پلان تیار کرلیا گیا ہے، تمام محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ہائی الرٹ کیے گئے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو اپنے اپنے علاقوں کے محفوظ مقامات کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے مزید بتایا کہ نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع ہرنائی کے سیلابی پانی جبکہ ژوب اور شیرانی کے علاقے فلش فلڈ سے متاثر ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی این جی اوز کو بھی مون سون کی بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

5 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago