کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سابق وزیرا علیٰ بلوچستان سردار اخترجان مینگل نے پی ٹی آئی پر مجوزہ پابندی سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندی نئی بات نہیںاور سیاسی جماعتوں پر پابندی مسائل کا حل نہیں کیونکہ حکومت عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف پر مجوزہ پابندی لگانے کے فیصلے پر رد عمل میں کیا۔ سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ماضی میں بھی اس طرح کے فیصلے کئے گئے جس کی واضح مثال 1973 میں بھی نیشنل عوامی پارٹی پرپاپندی لگائی گئی تھی سیاسی جماعتوں پرپاپندی لگانا مسائل کاحل نہیں ہے کیونکہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد بوکھلاہٹ کاشکارہوگئی ہے جس کی وجہ سے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بھونڈے فیصلے کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگرپاپندی لگانی ہے تو سب سیاسی جماعتوں پرلگائیںاور سب سیاسی جماعتوں پرپابندی لگاکرایک عسکری جمہوری پارٹی بنائی جائے جو ان کی امنگوں کی ترجمانی کرے جمہوریت کے چیمپئن بھی اس پارٹی میں شامل ہوجائیںنہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری سیاستدانوں نے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھاحکمران دوسرے کی بے ساکھیوں پر کھڑے ہوکر بول رہے ہیںجو درست عمل نہیں جس کا خمیازہ انہیں بھگتنا پڑے گا۔
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ممبرصوبائی اسمبلی مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ہمارے وسائل محدود مگر مسائل بہت بڑے…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بار کونسل نے چیف جسٹس پاکستان سے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں واسا ملازمین کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر میں پانی…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ کے علاقے میں فائرنگ سے 2بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی دارلحکومت کوئٹہ گورنمٹ ڈگری گرلز کالج طالبہ کی کالج میں خود کشی کی…