ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے منتخب تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے منتخب تمام کھلاڑیوں کی کورونا رپورٹ منفی آگئی ، کل ہوٹل پہنچنے پر اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ لیے گئے تھے . پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق ، کرکٹرز کل سے ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کریں گے .

دوسری جانب پاکستانی بیٹسمین صہیب مقصود کی ورلڈکپ میں شمولیت مشکوک ہے ، وہ کمر کی انجری میں مبتلا ہیں . واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں تبدیلی کردی گئی ہے . خوشدل شاہ ، محمد حسنین اور اعظم خان آؤٹ ہوگئے ہیں . محمد حفیظ کی شمولیت بھی غیر یقینی ہے . نیو نیوز کے مطابق خوشدل شاہ کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے . فاسٹ باؤلر محمد حسنین کی جگہ شاہ نواز دھانی اور اعظم خان کی جگہ سرفراز احمد ٹیم کا حصہ ہوں گے . پی سی بی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان ، آصف علی ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، محمد نواز ، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر ، سرفراز احمد ، شاہین شاہ آفریدی اور صہیب مقصود شامل ہیں . ٹریولنگ ریزرو خوشدل شاہ (خیبرپختونخوا)، شاہنواز دھانی (سندھ) اور عثمان قادر (سینٹرل پنجاب) اسپورٹ اسٹاف منصور رانا (ٹیم منیجر) ، ثقلین مشتاق (عبوری ہیڈ کوچ) ، شاہد اسلم (اسسٹنٹ ہیڈ کوچ) ، میتھیو ہیڈن (بیٹنگ کنسلٹنٹ) ، ورنن فلینڈر (باؤلنگ کنسلٹنٹ) ، کلف ڈیکن (فزیوتھیراپسٹ) ، ڈریکس سائمن (اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ) ، عبدالمجید (فیلڈنگ کوچ) ، طلحہ اعجاز (ٹیم اینالسٹ) ، کرنل (ر) محمد عمران (سیکورٹی منیجر) ، ابراہیم بادیس (میڈیا اور ڈیجیٹل منیجر) ، ڈاکٹر نجیب سومرو (ٹیم ڈاکٹر) اور ملنگ علی ( ٹیم مساجر) . آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا . ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا . . .

متعلقہ خبریں