پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ، پابندی لگانا ناقابل قبول ہے، بلوچستان نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت اس پر پابندی لگانا ناقابل قبول ہے سول ڈکٹیٹرز کے دور میں نیپ پر پابندی اور عوامی لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کر کے ملک کو دولخت کر دیا گیا آج پھر یہی غلطی دہرائی جا رہی ہے پی ٹی آئی پر پابندی جمہوری تقاضوں اور روایات کے خلاف اقدام ہے کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کی ماضی میں کم مثالیں ملتی ہیں موجودہ حکومت کی اتحادی جماعت ماضی میں ایسی غلطی کر چکے ہیں نیشنل عوامی پارٹی پر پابندی اور عوامی لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اس کی سیاسی راہ روکی گئی جس کی وجہ سے ملک دولخت ہوا اب ایک بار پھر غلطی کی جا رہی ہے ماضی سے کوئی سبق نہیں سیکھا گیا اگر پابندی لگانی ہے تو تمام سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کی جائے اور ایک عسکری جمہوری پارٹی بنائی جائے تو ان کے مرضی و منشا کے مطابق سیاست کی جائے یہ نہیں ہو سکتا کہ پی ٹی آئی جو سیاسی جماعت ہے اس پر پابندی لگا ئی جائے اس پر پابندی لگنے سے بحران بڑھے گا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہور کی سیاست کی ہے آئین قانون اور پارلیمان کی بالادستی پر یقین کھتے ہیں پارٹی ہر فورم پر اس آمرانہ فیصلے کی مخالفت کرے گی بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ حکومت جو کرنے جا رہی ہے ان پر پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں ملے گا منفی فیصلوں سے حکومت اجتناب کرے اور اس رویت کو تقویت نہ دی جائے جس سے جمہوریت اور جمہوری اداروں اور آمرانہ سوچ پروان چڑھے پارٹی پی ٹی آئی کے ساتھ ایسی روش ناقابل قبول ہے اسٹیلبشمنٹ کی سیاست میں مداخلت کرنا خود غیر آئینی اقدام ہے ۔

Recent Posts

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا ہے، وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد…

1 hour ago

چیئر مین فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان کی بے بنیاد خبر کی تردید و مذمت

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئر مین فیڈ ریشن آف پرائیویٹ اسکولز پاکستان، جناب علیم قریشی نے…

1 hour ago

آئی ایم ایف سے 5.09 فیصد کی بلند شرح سود پر قرض لینے کا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں سال 2023میں…

2 hours ago

اٹک؛ نامعلوم افراد کی اسکول وین پر فائرنگ، 2 بچے جاں بحق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ماڈل پولیس اسٹیشن صدر اٹک کی حدود میں کالا چٹا پہاڑ کے دامن میں…

2 hours ago

تحریک انصاف کا اسلام آباد میں جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے…

2 hours ago

ملک میں وی پی این کو بلاک نہیں کرسکتے، پی ٹی اے حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے حکام نے کہا…

2 hours ago