بلوچستان میں تمام غیر قانونی ٹیوب ویلوں کے کنکشن منقطع کرنے کی ہدایت


لورالائی(قدرت روزنامہ)چیف سیکرٹری بلوچستا ن شکیل قادر خان کی جانب سے دی گئی سخت ہدایات کے مطابق تمام قانونی اور رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور تمام غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز کو منقطع کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لورالائی میران بلوچ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں۔ایکسین واپڈا ،ایس ڈی او گل محمد ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت غلام دستگیر زمیندار ایکشن کمیٹی کے حاجی عصمت اللہ کدیزئی،ودہگر نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ زمینداروں کی مشکلات اور ان کے دیرینہ مطالبے کے پیش نذر محترم وزیر اعلبلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے سبب حکومت بلوچستان نے وفاقی حکومت سے مل کر احسن اقدام کے طور پر تمام قانونی اور رجسٹرڈ زرعی ٹیوب ویلوں کو سولرائز کرنے اور تمام غیر قانونی ٹیوب ویل کنکشنز کو منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔لہذا اس حوالے سے محکمہ انرجی ، کیسکو کے عہدیداران ، متعلقہ زمیندار ایسوسیشنز کے نمائندوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر فوری عملدرآمد کا آغاز کریں اور اس ٹاسک کو فوری طور پر چیف سیکرٹری بلوچستان کی طرف سے دی گسخت ہدایات کے مطابق حکومت کی جانب سے مقرر کی گ مدت کے اندر مکمل کریں۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کو مزید بتایا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان کی جانب سے اس حوالے سے سخت ہدایات ہیں کہ اس بابت کوئی عذر یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی لہزا اس معاملے کو اولین ترجیح کے طور پر لیا جائے۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

6 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

18 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

23 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

34 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

47 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

53 mins ago