پاکستان میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت، یومیہ کتنے بیرل تیل حاصل ہوگا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان میں تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کرلیا گیا۔ پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کا کنواں اٹک کے اخلاص بلاک میں دریافت کیا۔
پاکستان آئل فیلڈز نے تیل و گیس کے نئے کنویں کی دریافت کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط بھیج کر آگاہ کردیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کنویں سے یومیہ 714 بیرل خام تیل حاصل ہورہا ہے، کنویں سے یومیہ 10 ملین اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس بھی نکل رہی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کنویں کی کھدائی کا آغاز اکتوبر 2023ء میں کیا گیا تھا۔ 17778 میٹر گہرائی پر کامیابی ملی۔
تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ایک بڑی کامیابی ہے جو ملکی معیشت کی بہتری اور توانائی کی ضرویات پوری کرنے میں اہم ثابت ہوگی۔
واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے بھی رواں برس اپریل میں سندھ کے ضلع سجاول میں نور ویسٹ بلاک نمبر 1 سے گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت کیا تھا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

4 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago